نئی دہلی،11اگسٹ(ایجنسی) جموں اور تروپتی جیسے مقامات پر 6نئے انڈین انسٹی ٹیوٹس آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹیز) قائم کئے جائیں گے کیونکہ صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی نے اس سلسلہ میں قانون کو منظوری دیدی ہے ۔
start;">انسٹی ٹیوٹس آف ٹکنالوجی(ترمیمی ) ایکٹ 2016کے مطابق جس کو صدرجمہوریہ کی دو دن پہلے منظوری حاصل ہوگئی ہے " پالاکڑ(کیرل) "گوا "دھارواڑ(کرناٹک ) اور بھلئی (چھتیس گڑھ ) میں شروع کئے جائیں گے۔
اس قانون نے انڈین اسکول آف مائنس (آئی ایس بی ) دھنباد کو اپنے دائرہ میں لے لیا ہے۔